ایک بادشاہ کا غلام گھوڑے پر سوار غرور کے عالم میں چلا آرہا تھا ۔ سامنے ایک بزرگ آگئے ۔ انہو ں نے اس مغرور غلام سے کہا : یہ اکڑ خانی تو اچھی نہیں ۔
غلام نے اور زیادہ اکڑ سے کہا ۔
” میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں “ اور وہ بادشاہ مجھ پر بہت بھروسہ کرتا ہے جب وہ سوتا ہے تو میں اس کی حفاظت کرتا ہوں۔ جب اسے بھوک لگتی ہے تو میں اسے کھانا دیتا ہوں ۔ کوئی حکم دیتا ہے تو فوراً بجا لاتا ہوں ۔“
اس پر بزرگ نے پوچھا
اور جب تم سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ؟
غلا م نے جواب دیا۔
” اس صورت میں مجھے کوڑے لگتے ہیں۔ “
اس پر بزر گ بولے ۔
” تب تم سے زیادہ مجھے اکڑنا چاہیے ۔“
غلام نے حیران ہو کر پو چھا۔
وہ کیسے ؟ بزرگ بو لے۔ میں ایسے با دشا ہ کا غلام ہو ں کہ جب میں بھو کا ہوتا ہو ں تو وہ مجھے کھلاتا ہے ۔ جب میں بیمار ہوتا ہوں وہ مجھے شفا دیتا ہے ۔ جب میں سوتا ہوں تو وہ ہر طرح میری حفاظت کرتا ہے ۔ “ جب مجھ سے غلطی ہوجائے اور میں اس سے معافی مانگ لوں تو بغیر کوئی سزا دئیے اپنی رحمت و مہربانی سے مجھے بخش دیتا ہے ۔ یہ سن کر ا س مغرور غلام نے کہا تب تو مجھے بھی اس کا غلام بنا دیں ۔ بزرگ فوراً بولے ۔
بس تو پھر اللہ کا ہو جا ۔
ایسا مالک تمہیں کہیں نہیں ملے گا..❤️
Sara Khan
Delete Comment
Are you sure that you want to delete this comment ?
Maria Khan
Delete Comment
Are you sure that you want to delete this comment ?
Moazzam Iqbal
Delete Comment
Are you sure that you want to delete this comment ?